Monday , September 25 2017
Home / دنیا / افغانستان میں دولت اسلامیہ کا صفایا : صدر افغانستان

افغانستان میں دولت اسلامیہ کا صفایا : صدر افغانستان

کابل۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی نے کہا کہ دولت اسلامیہ گروپ کو مشرقی افغانستان میں شکست دی جارہی ہے ۔ جہاں اس نے بعض دور افتادہ اضلاع پر قبضہ کرلیا تھا ۔ پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان افواج نے دولت اسلامیہ کے وفاداروں کو صوبہ ننگرہار سے نکال باہر کیا ہے ۔یہ صوبہ پاکستان کی سرحد سے متصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان دولت اسلامیہ کا قبرستان ثابت ہوگا ۔ افغان فوج نے 21دن کی کارروائی جو اضلاع اچین اور شنوار میں کی گئی تھی 200عسکریت پسندوں کو ہلاک کردینے کا دعویٰ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے افغان جنگجو افغان ۔ طالبان کے جنگجوؤں سے غیر متاثر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT