Wednesday , July 26 2017
Home / پاکستان / افغانستان میں دو پاکستانی سفارت کار لاپتہ

افغانستان میں دو پاکستانی سفارت کار لاپتہ

اسلام آباد، 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے صوبہ جلال آباد میں قنصل خانہ کے تجارتی دفتر میں تعینات دو پاکستانی سفارتکار جمعہ سے لاپتہ ھیں۔ یہ دونو ںسڑک کے ذریعے وطن لوٹنے کی تیاری میں تھے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے آج یہ اطلاع دی۔ وزارت خارجہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان نے افغا ن حکومت سے ان حکام کا جلد سے جلد پتہ لگانے اور ان کے اغوا ئمیں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں افغا ن حکومت نے معلومات دی ہے کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے لئے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہے ۔ تاہم، افغان وزارت خارجہ نے اس کے پیچھے کسی بھی دہشت گرد تنظیم پر ابھی تک شک نہیں کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT