Friday , October 20 2017
Home / دنیا / افغانستان میں رمضان کے آغاز پر خودکش حملے پرتشدد جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک

افغانستان میں رمضان کے آغاز پر خودکش حملے پرتشدد جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک

کابل۔27مئی (سیاست ڈاٹ )افغانستان میں آج ماہ رمضان پہلے دن ہی ایک خودکش حملے میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ جنگجوؤں اور سلامتی دستہ کے درمیا ن پرتشدد جھڑپوں میں کم سے کم 36 افراد ہلاک ہوگئے ۔ افغان حکام نے بتایا کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک خودکش حملہ آور نے فٹ بال میدان کے نزدیک کاربم دھماکہ کیا،جو فوجی کیمپ کے پاس واقع ہے ۔ خوست میں محکمہ صحت عامہ کے سربراہ گل محمد الدین منگل نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد مقامی اسپتال میں کم سے کم 14 لاشیں پہنچائی گئی ہیں اور آٹھ زخمیوں کا علاج چل رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لاشیں اس قدر مسخ ہوگئی ہیں کہ ان کی شناخت ممکن نہیں ہے اور یہ طے کرنا مشکل ہے کہ یہ لاشیں سکیورٹی فورس کے جوانوں کی ہیں یا شہریوں کی ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان ظہیر بہند نے بتایا کہ افغانستان کے شمال مغربی صوبہ میں ضلع قدیس میں جنگجوؤں نے سلامتی دستہ پر حملہ کیا، جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جن میں 22 باغی ہلاک ہوگئے اور چھ جوانوں اور 8 شہریوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس جھڑپ میں 17 شہری اور 33 جنگجو زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT