Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / افغانستان میں سلسلہ وار بم دھماکوں پر اشرف غنی کی پاکستان پر تنقید

افغانستان میں سلسلہ وار بم دھماکوں پر اشرف غنی کی پاکستان پر تنقید

کابل۔ 1 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی نے آج پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ افغانستان میں جنگ کا پیغام بھیجتے ہوئے بم سازی کے کیمپس کو تقویت پہنچا رہا ہے۔ گذشتہ سال برسراقتدار آنے کے بعد اشرف غنی پاکستان پر مسلسل تنقید کرتے آرہے ہیں۔ پاکستان کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہیکہ وہ طالبان کی تائید اس لئے کررہا ہے تاکہ اسے کسی نہ کسی طرح مذاکرات کی میز تک لایا جائے لیکن طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے بھی کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے اور اشرف غنی نے اسی وجہ سے پاکستان پر مزید تنقیدیں کیں۔

TOPPOPULARRECENT