Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / افغانستان میں سکیورٹی کے قیام کیلئے ہندستان ایک مناسب ملک : سینیٹ کمیٹی

افغانستان میں سکیورٹی کے قیام کیلئے ہندستان ایک مناسب ملک : سینیٹ کمیٹی

واشنگٹن۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک طاقتور کانگریشنل کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ہندوستان کو امریکہ اور افغانستان کیساتھ سہ رخی بنیاد پر کام کرنا چاہئے۔ طاقتور سینیٹ آرمڈ سرویسیس کمیٹی نے افغانستان پر پائے جانے والے حالیہ تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ہندوستان اور افغانستان جیسے پڑوسی اور حلیف ممالک کو یہ باور کروانا چاہئے کہ ان میں علاقائی استحکام اور سکیورٹی کے قیام کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ کمیٹی کی قیادت سینیٹر جان مکین کرتے ہیں۔ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (NDAA) 2018ء سے منسلکہ ایک رپورٹ میں کمیٹی نے یہ وضاحت کی ہے کہ ہندوستان، افغانستان کے علاقائی شراکت دار ہونے اور امریکہ کا کلیدی دفاعی شراکت دار ہونے کے ناطے افغانستان حکومت کو اپنا بھرپور تعاون پیش کرسکتا ہے کیونکہ ہندوستان ہی وہ واحد ملک ہے جسے ہم افغانستان میں کارکردگی دکھانے کیلئے معقول اور مناسب سمجھتے ہیں تاکہ خطہ میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ امریکہ بھی فوقتاً فوقتاً اپنے مشورہ اور تجاویز پیش کرتا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT