Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی ‘زخمیوں میںاضافہ

افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی ‘زخمیوں میںاضافہ

کابل۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج کہاکہ جاریہ سال کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان میں 600شہری ہلاک ہوئے ۔ گذشتہ سال اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں جاریہ سال نمایاں کمی آئی ہے ۔ صدر افغانستان نے کہا کہ تاہم زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے بموجب جو اقوام متحدہ کے سفارت خانہ نے آج جاری کیا ‘2016کی پہلی سہ ماہی میں 1343 شہری زخمی ہوئے ۔ اس طرح گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 11فیصد اضافہ ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT