Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / افغانستان میں طالبان حملہ رومانیہ کا سپاہی ہلاک

افغانستان میں طالبان حملہ رومانیہ کا سپاہی ہلاک

کابل 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افغانستان میں ناٹو کے ایک فوجی قافلہ پر طالبان کے خود کش حملے میں رومانیہ کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے دھماکو مادوں سے لدی ایک گاڑی کو ایک بیرونی پٹرولنگ پارٹی میں گھسا دیا ۔ یہ کارروائی قندھار صوبہ کے دمن ضلع میں کی گئی ۔ ناٹو کے ایک معاون عہدیدار نے کہا کہ اس کارروائی میں رومانیہ کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT