Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / افغانستان میں فائرنگ میں 3 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں فائرنگ میں 3 امریکی فوجی ہلاک

واشنگٹن، 11 جون (سیاست ڈاٹ نیوز) مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک حملے میں تین امریکی فوجیوں کی موت جبکہ ایک دیگرفوجی زخمی ہو گیا۔امریکی حکام نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے ایک مقامی افغان اہلکار نے اچن ضلع میں ہونے والی فائرنگ میں دو امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی بات کہی تھی۔ غور طلب ہے کہ اس علاقے میں امریکی فوج افغان فوجیوں کے ساتھ مل کر دولت اسلامیہ اور طالبان کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔موسم بہار کے آغاز سے ہی افغانستان کے طالبان نے اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT