Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / افغانستان میں قیام امن کیلئے سیاسی سمجھوتہ ضروری

افغانستان میں قیام امن کیلئے سیاسی سمجھوتہ ضروری

اسلام آباد 20 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے سیاسی سمجھوتہ ہی واحد حل ہے اور یہ سمجھوتہ بات چیت کا عمل شروع کر کے ہی کیا جا سکتا ہے ۔ مسٹر عزیز نے اسلام آباد میں واقع افغان سفارتخانے میں منعقد تقریب میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپاامن و استحکام چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے ۔ اس لئے پاکستان وہاں امن مذاکرات شروع کرنا اور دیرپا سیاسی سمجھوتہ کئے جانے کے حق میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف افغانستان میں امن اور اس ملک کے ساتھ شراکت چاہتے ہیں تاکہ علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی لائی جا سکے ۔

TOPPOPULARRECENT