Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / افغانستان میں لب سڑک بم دھماکہ ‘ پولیس عہدیدار ہلاک

افغانستان میں لب سڑک بم دھماکہ ‘ پولیس عہدیدار ہلاک

کابل۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایک ملازم پولیس لب سڑک بم دھماکہ سے جو مشرقی افغانستان میں کیا گیا تھا ہلاک ہوگیا ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان سلیم صالح نے کہا کہ آج لب سڑک بم دھماکہ سے جو پُل عالم کے علاقہ میں ہوا تھا پولیس عہدیدار کی ہلاکت کے علاوہ دیگر 8افراد زخمی ہوگئے جن میں صدر صوبائی جج حقیق رحمان اور عبدالرحمن صدر مقامی عدالت مرافعہ اور دیگر دو جج شامل ہیں ۔ چار شہری بھی زخمی ہوئے ۔تاحال حملہ کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT