Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / افغانستان میں لب سڑک دھماکہ ۔ 12 افراد ہلاک

افغانستان میں لب سڑک دھماکہ ۔ 12 افراد ہلاک

FILE - In this Wednesday, Dec. 28, 2016, file photo, Afghan security personnel inspect the site of roadside bomb blast in Kabul, Afghanistan. The U.N. mission in Afghanistan says the number of civilian casualties in the country’s conflict rose by 3 percent in 2016. The U.N. 2016 Annual Report on the Protection of Civilians in Armed Conflict in Afghanistan was released Monday, Feb. 6, 2017. (AP Photo/Rahmat Gul, File)

کابل 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے افغانستان کے مشرقی علاقہ میں لب سڑک ہوئے ایک بم دھماکہ کی مذمت کی ہے جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں اسکول سے واپس ہونے والے آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ پکتیکا صوبہ میں ہوا جب ایک گاڑی کی پریسر پلیٹ سے ٹکر ہوگئی اور لب سڑک رکھا گیا دھماکو مادہ پھٹ پڑا ۔ اقوام متحدہ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دھماکہ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نائب خصوصی نمائندے برائے افغانستان پارنیل کرڈیل نے کہا کہ ایک بار پھر بچوں کو اس طرح کے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس میں غیر قانونی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس طرح کے حملے کرنے والوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر وہ افغانستان کی تہذیب اور ملک کے مستقبل کی نسل کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں کہ تو وہ اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال کرنا بند کردیں۔ صوبہ کے مقامی عہدیداروں کی جانب سے اس حملے کے سلسلہ میں کسی رد عمل کا فوری اظہار نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جبکہ کچھ دن قبل ہی اقوام متحدہ نے جنوبی صوبہ ہیلمند میں جاری تنازعہ اور فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ انسانی جانوں کے اتلاف اور خاص طور پر بچوں کی اموات کو روکا جانا چاہئے ۔ کہا گیا ہے کہ حالیہ وقتوں میں اس طرح کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT