Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / افغانستان میں مسجد میں دھماکہ چار افراد ہلاک ۔ 40 زخمی

افغانستان میں مسجد میں دھماکہ چار افراد ہلاک ۔ 40 زخمی

کابل 10 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صوبہ ننگر ہار میں ایک مسجد میں ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم چار عام شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ صوبہ پاکستان کی سرحد سے ملتا ہے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے بتایا کہ یہ دھماکہ نماز جمعہ کے موقع پر رودات ضلع میں ہوا جو جلال آباد کے قریب واقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مسجد مصلیوں سے بھری ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT