Tuesday , May 30 2017
Home / دنیا / افغانستان میں مغویہ آسٹریلیائی خاتون کی رہائی

افغانستان میں مغویہ آسٹریلیائی خاتون کی رہائی

سڈنی۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک آسٹریلیا ئی خاتون جسے گزشتہ سال افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا ، کو بالآخر رہا کردیا گیا۔ دی آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے بتایا کہ مغویہ خاتون ایک امدادی ادارہ کی رکن تھی جسے گزشتہ سال نومبر میں اغوا کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسے بندوق کی نوک پر کابل میں اغوا کیا گیا تھا۔ دریں اثناء محکمہ اُمور خارجہ نے بھی مغویہ آسٹریلیائی خاتون کی رہائی کی توثیق کی اور رہائی کیلئے افغانی حکام کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہا شدہ خاتون کا خاندان بھی اس کی بحفاظت واپسی پر بے حد خوش ہے اور اس بات کا خواہاں ہے کہ میڈیا ان کے شخصی معاملات کا احترام کرتے ہوئے غیرضروری مداخلت سے گریز کرے گا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو حالیہ دنوں میں افغانستان کا سفر نہ کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ امدادی اداروں کے کارکن، صحافیوں، اور بیرون ممالک کی کمپنیوں کے ملازمین اغوا کاروں کا نشانہ ہوسکتے ہیں۔

 

ڈونوون امریکی محکمہ خزانہ کے
امکانی نائب سکریٹری
واشنگٹن۔15مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ گولڈمین سیچ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جیمز ڈونووین کو محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر نامزد کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اس کی اطلاع دی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT