Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / افغانستان میں مغوی ہندوستانی خاتون بازیاب

افغانستان میں مغوی ہندوستانی خاتون بازیاب

کابل ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 6 ہفتے قبل اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون جوڈتھ ڈی سوزا کو بازیاب کروالیا گیا۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جوڈتھ ڈی سوزا کی بازیابی کا اعلان کیا۔سشما سوراج نے بتایا کہ ’’جوڈتھ ڈی سوزا بالکل خیریت سے ہیں اور جلد وطن پہنچ جائیں گی‘‘۔بعدازاں اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں سشما نے لکھا، ’’میری جوڈتھ سے گفتگو ہوئی ہے، وہ آج شام ہندوستانی سفیر من پریت ووہرا کے ساتھ دہلی پہنچ جائیں گی‘‘۔انھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں جوڈتھ ڈی سوزا کی بازیابی کے سلسلے میں افغانستان میں ہندوستانی سفیر من پریت ووہرا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے افغان عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 9 جون کو آغا خان فاؤنڈیشن سے منسلک اس امدادی کارکن کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا گیا تھا۔ فی الحال یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ اس اغوا کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔ ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈی سوزا کے اہل خانہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کی بازیابی افغان حکومتی کوششوں کی وجہ سے عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT