Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / افغانستان میں پولیس عملہ کا ساتھیوں پر حملہ ‘ 8 ہلاک

افغانستان میں پولیس عملہ کا ساتھیوں پر حملہ ‘ 8 ہلاک

کابل 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی صوفہ زبال میں دو دوسرے پولیس عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے حملہ میں آٹھ سکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان صوبائی گورنر گل اسلام سیال نے بتایا کہ دونوں حملہ آور علاقہ سے فرار ہوگئے ۔ یہ حملہ کل رات دیر گئے ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دو پولیس اہلکار اپنے ساتھ شنہائی ضلع میں چیک پوائنٹ پر ہوئے اس حملے کے بعد سارے ہتھیار اور اسلحہ وغیرہ بھی لے کر فرار ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ اس واقعہ کی وجہ کیا ہے اور آیا ان مفرور پولیس عہدیداروں کے تخریب کار گروپس سے تو تعلق نہیں تھے ۔ افغانستان میں داخلی طور پر اس طرح کے حملے کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں۔ گذشتہ ماہ فبروری میں اسی طرح کا ایک حملہ ہوا تھا جب گیارہ پولیس اہلکاروں کو ایک دوسرے پولیس اہلکار نے جو اسی چیک پوائنٹ پر متعین تھا گولی مار کر ہلا کردیا تھا ۔ یہ واقعہ صوبہ ہیلمند میں پیش آیا تھا اور اس کے بعد وہاں بھی حملہ آور فرار ہوگیا تھا ۔ ماضی میں اس طرح کے اور بھی واقعات پیش آچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT