Tuesday , June 27 2017
Home / عرب دنیا / افغانستان میں گھات لگاکرحملہ ، پانچ سیکوریٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں گھات لگاکرحملہ ، پانچ سیکوریٹی اہلکار ہلاک

کابل ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): ایک افغانی عہدیدار کے مطابق شمالی فریاب صوبہ میں شورش پسندوں نے گھات لگا کر مقامی سیکوریٹی فورسیس کے قافلہ پر حملہ کردیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ فریاب میں صوبائی پولیس سربراہ کے ترجمان کریم یوریش نے بتایا کہ مہلوکین میں ایک گروپ کمانڈر اور اس کے چار باڈی گارڈس شامل ہیں ۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کمانڈر اور اس کے باڈی گارڈس ایک جنازہ میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔ کریم نے بتایا کہ حملہ میں شورش پسند بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ جن کی تعداد نامعلوم ہے ۔ کمانڈر کی صرف سادات کے نام سے شناخت عمل میں آئی ہے ۔ اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ البتہ چونکہ اس علاقہ میں طالبان اور دولت اسلامیہ گروپ کافی سرگرم ہے اور افغان سیکوریٹی فورسیس پر حملوں میں بھی شدت پیدا کردی گئی ہے لہٰذا یہ شبہ ہے کہ حملہ میں ان دونوں گروپس میں سے ہی کوئی ملوث ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT