Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / افغانستان میں ہندوستان کے رول کی چین کو تقلید کرنے امریکہ کا مشورہ

افغانستان میں ہندوستان کے رول کی چین کو تقلید کرنے امریکہ کا مشورہ

واشنگٹن ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج افغانستان میں ہندوستان کے تعمیراتی رول کی زبردست ستائش کرتے ہوئے چین سے خواہش کی کہ وہ بھی افغانستان جیسے جنگ زدہ ملک میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہندوستان کے طریقہ کار کی تقلید کرے۔ ہندوستان اس معاملہ میں یقیناً ایک رول ماڈل ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان جان کربی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے افغانستان میں گذشتہ کئی سالوں سے ایک تعمیری رول ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دیگر ممالک جیسے چین بھی ہندوستان کی تقلید کرے۔ ہندوستان نے اب تک افغانستان کو زائد از 2 بلین امریکی ڈالرس کا مالیہ فراہم کیا ہے۔ علاوہ ازیں دیگر ترقیاتی کاموں میں بھی ہندوستان کے اہم اور مؤثر رول کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اپنے خطہ میں ایک اچھا پڑوس بنے اور اس کے کئی پڑوسی ہیں جن میں ہندوستان اور چین انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ میرا خیال ہیکہ ایک ایسا افغانستان جو خوشحال، خودکفیل اور محفوظ ہو، اس سے بین الاقوامی برادری کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ امریکہ بھی یہی چاہتا ہیکہ افغانستان مستحکم اور محفوظ ہو اور اس کے بہتر مستقبل کیلئے ہم سب کو مل کر مساعی کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT