Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / افغانستان میں 4 مغویہ افراد کی نعشیں برآمد

افغانستان میں 4 مغویہ افراد کی نعشیں برآمد

غزنی (افغانستان) 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغانی عہدیدار کے بیان کے مطابق مشرقی افغانستان سے گزشتہ ہفتہ جن چار افراد کا اغواء کیا گیا تھا، اُن کی نعشیں مل گئی ہیں جنھیں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ غزنی صوبہ کے ڈپٹی پولیس چیف اسداللہ انصافی نے کہاکہ نعشیں پاکستانی سرحد کے قریب نوور علاقہ میں پائی گئیں۔ مہلوکین میں سے تین افراد ہزارہ نسل کے تھے جبکہ ایک سنی پشتون تھا۔ ہزارہ دراصل شیعوں کا ایک قبیلہ ہے جبکہ افغانستان میں سنیوں کی اکثریت ہے۔ ہزارہ قبیلہ کے لوگوں کو طالبان اور دیگر سنی گروپس نے افغانستان اور پاکستان میں نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT