Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 14 رنز سے ہرایا

افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 14 رنز سے ہرایا

ناگپور ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائنگ مقابلے میں اوپنر محمد شہزاد کے 39 گیندوں میں 61 رنز کی بدولت افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 14 رنز سے ہرایا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے 20 اوورس میں 170/5 رنز بنائے جبکہ حریف ٹیم کو 156/5 تک محدود کردیا۔ افغانستان کے کپتان اصغر استانکزئی 50 گیندوں میں 55 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ اس کے علاوہ شفیق اﷲ نے 5 گیندوں میں 15 رنز بنائے ۔ الاسدیر ایوانس نے 24/1 ، مارک واٹ 30/1 اور جوش ڈاوے نے 44 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ اسکاٹ لینڈ نے جوابی اننگز میں بہترین شروعات کی اور اوپنرس جارج منسے (40) اور کیل کوذر (41) نے 9 اوورس میں 84 رنز بنا لئے تھے ۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد رنوں کی رفتار سست پڑگئی اور مقررہ 20 اورس میں 156 رنز ہی بناپائے ۔ محمد شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT