Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی آئی سی سی کے مکمل رکن زمبابوے کو 73 رنز سے شکست، سیریز 2/3 سے جیت لی، دولت اور ولیمس کو مشترکہ مین آف دی میچ

افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی آئی سی سی کے مکمل رکن زمبابوے کو 73 رنز سے شکست، سیریز 2/3 سے جیت لی، دولت اور ولیمس کو مشترکہ مین آف دی میچ

Afghanistan's bowler Shapoor Zadran (R) is congratulated by team mates, after Australian batsman Steve Smith was dismissed for 95 runs, during their Cricket World Cup match in Perth, March 4, 2015. REUTERS/David Gray

بلوائیو۔25اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 3-2 سے سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور آئی سی سی کے کسی اسوسی ایٹ رکن ملک کی ایک مکمل رکن ملک کے خلاف یہ پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں کامیابی ہے۔ بلوائیو میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 73 رنز سے ہرایا۔ ٹیم نے آل رائونڈ مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کے لئے 246 رنز کا نشانہ مقرر کیا۔ نور علی زدران اور محمد نوید نے نصف سنچریاں بنائیں۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 44.1 وورس میں 172 پر آل آئوٹ ہوگئی۔ حالانکہ سین ولیمس نے صبرآزما اننگ کھیلی اور ان کی سنچری رائیگاں ثابت ہوئی۔ پہلے افغانستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مستحکم شروعات کی اور مڈل آرڈر ایک مرحلہ پر لڑکھڑا گیا تھا لیکن ان کے بولرس نے زمبابوے کو کبھی سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور دولت زدران کی قیادت میں بولرس وقفہ وقفہ سے وکٹس حاصل کرتے رہے۔ دولت نے 8 اوورس میں 22 رنز کے عوض 4 وکٹس لئے جبکہ بائیں بازو کے اسپنر عامر حمزہ نے 41 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کئے۔ ولیمس کی سنچری رائیگاں ثابت ہوئی کیوں کہ ساری ٹیم میں وہ ایک ایسے بیٹسمین تھے

جو آخر تک کریس پر جمے رہے اور سب سے آخری وکٹس جو گری وہ انہی کی تھی۔ ان کے علاوہ دوسرے بیٹسمین نمبر 9 پر لیوک جونگوے تھے جنہوں نے 16 رنز بناتے ہوئے دو ہندسی عدد پورا کیا۔ دولت کو ولیمس کے ساتھ مشترکہ طور پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ افغانستان کے کپتان اصغر تانک زئی نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور بولرس کو وقفہ وقفہ سے بدلتے رہے جس کا انہیں وکٹس کی شکل میں فائدہ ہوا۔ زمبابوے کا اسکور ایک مرحلہ پر 167/8 تھا اور ولیمس نے 43 ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی لیکن دولت نے پرانی گیند کو بہترین انداز میں ریورس سوینگ کیا جس کی وجہ سے آخری کے بیٹسمین سنبھل نہیں پائے۔ انہوں نے ویلنگٹن مساکاڈزا اور تیناشے پنیاگرا کے وکٹس آخری اوور کی دو گیندوں میں حاصل کی۔ اس کے بعد رشید نے اپنا اوور شروع کیا اور ولیمس 102 پر اسٹمپ آئوٹ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی میدان میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا۔ شہزاد نے وکٹس اپنے ہاتھوں میں لے لیئے اور کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا کیوں کہ افغانستان کی یہ ایک تاریخی کامیابی تھی۔ افغانستان کو یہ کامیابی اگرچہ آسانی کے ساتھ مل گئی لیکن ایک مرحلہ ایسا بھی آیا تھا کہ جہاں مڈل آرڈر ناکام ثابت ہوا اور 160/2 سے اسکور اچانک 202/7 تک پہنچ گیا تھا۔ اشرف نے نمبر 9 پر کھیلتے ہوئے دو شاندار چھکے لگائے اور تین اوورس میں تیز رفتار 27 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بولرس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT