Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان ٹسٹ موقف کے حصول کا خواہاں

افغانستان ٹسٹ موقف کے حصول کا خواہاں

دوبئی ۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شفیق استنکزئی نے دو طرز کی ٹسٹ کرکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کانٹی نینٹل کپ اور دیگر ٹورنمنٹس میں مسلسل شاندار کارکردگی کی وجہ سے افغانستان کی ٹیم ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ٹسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور اس بات کو ثابت کر چکے ہیں، جب سے ہم نے انٹرکانٹی نینٹل کپ میں قدم رکھا ہے ہمیں صرف ایک مرتبہ 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف شکست ہوئی ہے لیکن اس کے بعد ہمیں چار دن یا ایک سے زائد دن کے میچ میں شکست کا منہ نہیں دیکھنا پڑا۔2015-17 کے انٹرکانٹی نینٹل ٹیبل میں افغانستان کی ٹیم چار راؤنڈ کے بعد آئرلینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں اس نے تین میچ جیتے اور اسکاٹ لینڈ کیخلاف بارش سے میچ ڈرا ہوا۔افغانستان کا مجموعی ریکارڈ بہت شاندار ہے جہاں اس نے 14 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ اسے ایک شکست ہوئی اور چار میچ ڈرا کئے۔افغانستان کی ٹیم چھ مرتبہ 400 سے زائد رنز بنا چکی ہے جبکہ ٹیم نے 11 سے زائد مرتبہ 100 اوورس کھیل کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا، اس کے ساتھ ساتھ انہیں اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، کینیا، کینیڈا اور نیدرلینڈ میں فتوحات سمیٹنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ استنکزئی نے کہا کہ ہمارے پاس ہر طرز کی کرکٹ کیلئے الگ ہم ہے‘ بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کے بھی ماہر کھلاڑی موجود ہیں جس کا مطلب ہے ہمارے پاس بہت صلاحیت ہے۔

TOPPOPULARRECENT