Monday , April 24 2017
Home / Top Stories / افغانستان پر سب سے بڑا غیرنیوکلیر بم گرایا گیا

افغانستان پر سب سے بڑا غیرنیوکلیر بم گرایا گیا

آئی ایس کا ٹھکانہ اور سہولیات نشانہ ، امریکی فوج کی کارروائی

واشنگٹن ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے آج مشرقی افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب آئی ایس سرنگ کامپلکس پر اب تک کا سب سے بڑا غیرنیوکلیر بم گرایا ۔ پنٹگان کے مطابق

GBU-43/B(MOAB)

کو ’’تمام بموں کی ماں ‘‘ کہا جاتا ہے ۔ آج افغانستان کے صوبہ نانا گڑھ میں اشین ضلع میں واقع آئی ایس آئی ایس خراساں سرنگ کامپلکس پر یہ بم گرایا گیا ۔ پینٹگان کے ترجمان ایڈم اسٹمپ نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس بم کو استعمال کیا گیا ہے ۔ ایم او اے بی 21600 پاؤنڈ وزنی اور اسے جی پی ایس سے مربوط کیا گیا ہے ۔ یہ امریکہ کا طاقتور ترین غیر نیوکلیر بم ہے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق ایرفورس اسپیشل آپریشنس کمانڈ نے MC-130 طیارہ کے ذریعہ یہ بم گرایا ۔ امریکی سنٹرل کمانڈر کے مطابق افغانستان میں آئی ایس کو شکست دینے کی کوششوں کا یہ ایک حصہ ہے ۔ اس حملہ کا مقصد علاقہ میں افغان اور امریکی فوج کو لاحق خطرات کم کرنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ آئی ایس جنگجوؤں اور ان کی سہولیات کو زیادہ سے زیادہ تباہ کرنا تھا ۔ جنرل جان ڈبلیو نکلوسن کمانڈر امریکی فورسیس برائے افغانستان نے کہا کہ ان رکاوٹوں کو کم کرنے اور ساتھ ہی ساتھ آئی ایس کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کرنے کیلئے یہ ایک صحیح ہتھیار ہے ۔ امریکی سنٹرل کمانڈ نے بتایا کہ اس حملے میں عام شہریوں کو کم سے کم نقصان یقینی بنانے کیلئے فوج نے تمام احتیاطی قدم اٹھائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں آئی ایس آئی ایس ۔ کے کو تباہ کرنے تک یہ کارروائی جاری رہے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT