Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان پہلی مرتبہ ٹاپ 10 میں شامل

افغانستان پہلی مرتبہ ٹاپ 10 میں شامل

دبئی۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کرکٹ ٹیم مسلسل بہتر مظاہروں کے ذریعہ جہاں داد و تحسین حاصل کررہی تھی آج اسے ان بہترین مظاہروں کا سلہ بھی مل گیا ہے جیسا کہ وہ پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں سر فہرست 10 ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔ جمعہ کے دن زمبابوے کے خلاف افغانستان نے 49 رنز کی کامیابی حاصل کی تھی اور اس کامیابی کی بدولت افغانستان کی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ ونڈے درجہ بندی کی سرفہرست 10 ٹیموں میں جگہ بنالی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے نئی درجہ بندی کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا جب نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی سیریز کا اختتام عمل میں آئے گا۔ زمبابوے اور افغانستان کے درمیان منعقدہ سیریز سے قبل زمبابوے کی ٹیم 10 ویں مقام پر فائز تھی جبکہ ٹیموں کی فہرست میں افغانستان کا 12 واں مقام تھا۔ آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں آسٹریلیا، ہندوستان اور جنوری افریقہ ابتدائی تین مقامات پر فائز ہیں لیکن جنوبی افریقہ کو خطرہ لاحق ہے کیوں کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم مہمان سری لنکا کو رواں ونڈے سیریز میں 4-1 سے شکست دیتی ہے تو وہ جنوبی افریقہ سے تیسرا مقام چھین سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT