Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان کو آسان نہیں سمجھیں گے انگلینڈ کے کپتان مورگن کا بیان

افغانستان کو آسان نہیں سمجھیں گے انگلینڈ کے کپتان مورگن کا بیان

نئی دہلی ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ T20 گروپ میچ میں جو کل یہاں افغانستان کے خلاف کھیلا جائے گا، اپنے ناتجربہ کار حریفوں کو ہرگز آسان نہ سمجھنے کا عہد کیا ہے کیونکہ اس ایونٹ کے 2014ء ایڈیشن میں کمزور نیدرلینڈز کے خلاف رسوا کن شکست اُن کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ 2014ء میں پہلے ہی ٹورنمنٹ سے خارج ہوجانے کے بعد انگلینڈ کو نیدرلینڈز نے بھی ہرا کر اُن کے زخموں پر نمک چھڑکا تھا۔ انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کو آئی سی سی ایونٹ میں اُس فلاپ مہم سے جڑی تکلیف کا اچھی طرح اندازہ ہے۔ اس لئے اب انھوں نے عزم کررکھا ہے کہ افغانستان کے خلاف پوری سنجیدگی سے کھیلیں گے اور جیتیں گے۔ انگلینڈ کے پاس کوئی اور چارہ بھی نہیں کیونکہ افغان ٹیم پہلے ہی اپنے حریفوں کو خاصا پریشان کرچکی ہے۔ انھوں نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیلا ہے۔
خاتون ٹینس پروفیشنلز کے ناقد
ٹورنمنٹ ڈائریکٹرریمنڈ مستعفی
لاس اینجلس ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی این پی پریباس اوپن کے ٹورنمنٹ ڈائریکٹر جنھوں نے کہا تھا کہ ویمنس پروفیشنل ٹینس کھلاڑیاں ’’مرد کھلاڑیوں کی مرہون منت آگے بڑھ رہی ہیں‘‘ کل رات مستعفی ہوگئے۔ ٹورنمنٹ اونر لیری ایلیسن نے ایک بیان میں کہا کہ 7 ملین ڈالر والے ایونٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ٹورنمنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریمنڈ مور مستعفی ہورہے ہیں۔ کیلی فورنیا کے صحرا میں کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں مین اور ویمن کھلاڑیاں حصہ لیتے ہیں۔ ایلیسن نے کہا کہ ریمنڈ نے انھیں اپنے فیصلہ سے واقف کرایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT