Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان کو پھر شکست، ویسٹ انڈیز نے ٹی۔20 سیریز جیت لی

افغانستان کو پھر شکست، ویسٹ انڈیز نے ٹی۔20 سیریز جیت لی

بیسیٹیر۔ (سینٹ کیٹس اینڈ نیوس)۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی ایک اور ناقص بیٹنگ کے سبب ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے کامیابی حاصل ہوگئی جس کیساتھ ہی ان دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 انٹرنیشنل کے تین میچوں کی سیریز پر میزبان ٹیم نے صفر کے مقابلے دو سے قبضہ کرلیا۔ ایک مرحلے پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 وکٹ کے نقصان سے 112 رنز کے اسکور تک محدود ہوگئی تھی اور بارش کے سبب دونوں ٹیموں کیلئے فی کس 15 اوورس کی کمی کی گئی تھی اور کامیابی کا ہدف 123 رنز مقرر کیا گیا تھا لیکن افغانستان کی ٹیم 13.3 اوورس میں 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر کسرک ولیمس کو میان آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے اپنی بولنگ کے ذریعہ خوب تباہی مچاتے ہوئے 11 رنز کے عوض افغان ٹیم کے 3 وکٹس حاصل کیا تھا۔ افغان بیٹسمین نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کریم جنت سب سے زیادہ 20 رنز بناسکے۔ ایک مرحلے پر افغان ٹیم کا اسکور 8 وکٹس پر 55 رنز رہا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT