Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / افغانستان کی جیل پر طالبان کا حملہ، 350 سے زائد قیدی فرار

افغانستان کی جیل پر طالبان کا حملہ، 350 سے زائد قیدی فرار

کابل ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے وسطی شہر غزنی میں جیل پر طالبان کے حملے میں کم از کم چار پولیس اہلکار ہلاک اور 350 سے زائد قیدی فرار ہوگئے ۔ افغان حکام اور طالبان ذرائع نے تین حملہ آوروں کی بھی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ غزنی صوبے کے نائب صوبائی گورنر محمد علی احمدی نے بتایا کہ حملہ پیر کی علی الصبح کیا گیا۔ یہ جیل غزنی شہر سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ محمد علی احمدی کا کہنا تھا کہ حملہ آور خاصے منظم تھے اور انھوں نے فوجی یونیفارم پہن رکھا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ایک حملہ آور نے جیل کے ایک دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد دیگر حملہ آورں نے جیل کے دروازے توڑ دیے۔ طالبان ترجمان ڈبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ نائب گورنر کے مطابق حملے میں سات پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد جیل میں اب صرف 80 قیدی ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فرار ہونے والی قیدی کون تھے اور وہ کہاں گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT