Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / افغانستان کی مسجد میں فائرنگ 4 ہلاک

افغانستان کی مسجد میں فائرنگ 4 ہلاک

کابل ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایک بندوق بردار نے ایک مسجد کے اندر جو شمالی صوبہ تخر میں واقع ہے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے 4 مصلیوں کو ہلاک اور 40 افراد کو زخمی کردیا ۔ صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل فقیر محمد جوز جان نے کہا کہ حملہ آور نیم فوجی تنظیم کا وفادار ہے جو ایک مقامی جنگی سورما بشیر خان نے قائم کی ہے ۔ عالم دین مولوی مافوز نے کہا کہ مبینہ طور پر اس جنگی سورما کا تنازعہ مسجد کے علمائے دین سے تھا جنہیں حملہ آور نے اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ مولوی مافوز اس فائرنگ میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے ۔

TOPPOPULARRECENT