Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / افغانستان کے بازار میں بم دھماکہ ‘ 4ہلاک

افغانستان کے بازار میں بم دھماکہ ‘ 4ہلاک

خوست ۔17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 4افراد ہلاک اور 14دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ایک موبائیل فون کے بازار میں جو جنوب مشرقی افغانستان میںواقع ہے بم دھماکہ ہوا ۔ دوپہر کے وقت بازار میں اس وقت دھماکہ ہوا جب کہ لوگ اپنے موبائیل فونس پر موسیقی اور ویڈیو فلمیں ڈاون لوڈ کررہے تھے ۔ حملہ کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے بھی قبول نہیں کی ۔ تاہم واردات پر طالبان حملہ کی چھاپ موجود ہے ۔ افغان فوج طالبان کو پسپا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT