Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانستان کے شہزاد نے کوہلی اور عمر اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا

افغانستان کے شہزاد نے کوہلی اور عمر اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی ۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد نے  ٹوئنٹی20  کرکٹ میں جملہ 1779 رنز اسکور کرکے ہندوستان کے ویراٹ کوہلی اور پاکستان کے عمر اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے والے محمد شہزاد  ٹوئنٹی20  کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ شہزاد نے اب تک 58 میچوں میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے، جن میں انہوں نے 32.34 کی اوسط سے 1779 رنز اسکور کئے،  ٹوئنٹی20  کرکٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 136.84 ہے۔شہزاد کو کوہلی سے آگے نکلنے کے لئے محض 2 رنز درکار تھے اور آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں شہزاد 72 رنز اسکور کر کے نہ صرف کوہلی سے آگے نکل گئے بلکہ اپنی ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار کیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک سب زیادہ رنز نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برنڈن مکالم کے ہیں، جنھوں نے 71 بین الاقوامی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 35.66 کی اوسط سے 2140 رنز اسکور کئے،مکالم واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے مختصر  کرکٹ میں 2 ہزار سے زائد رنز اسکور کر رکھے ہیں۔ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے تلک رتنے دلشان ہیں جنہوں نے 80 میچوں میں سری لنکا کی جانب سے 1889 رنز اسکور کئے۔ اس فہرست میں پاکستان کے عمر اکمل 1690 رنز کے ساتھ چھٹے اور محمد حفیظ 1614 رنز کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے 10 سرفہرست کھلاڑی یہ ہیں۔ پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے برینڈن مکالم ہیں، ان کے رنز کی تعداد 2140 ہے۔ دوسرے نمبر پر سری لنکا کے تلک رتنے دلشان ہیں، ان کے رنز کی تعداد 1889 ہے۔تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں، ان کے رنز کی تعداد 1806 ہے۔ چوتھے نمبر پر افغانستان کے محمد شہزاد ہیں، ان کے رنز کی تعداد 1779 ہے۔پانچویں نمبر پر ہندوستان کے کو ہلی ہیںاور ان کے رنز کی تعداد 1709 ہے۔ چھٹے نمبر پر پاکستان کے عمر اکمل ہیں، ان کے رنز کی تعداد 1690 ہے۔ساتویں نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں، ان کے رنز کی تعداد 1686 ہے۔آٹھویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے جین پال ڈومینی ہیں، ان کے رنز کی تعداد 1683 ہے۔ نویں نمبر پر پاکستان کے محمد حفیظ ہیں، ان کے رنز کی تعداد 1614 ہے۔دسویں نمبر پرانگلینڈ کے ایان مورگن ہیں، ان کے رنز کی تعداد 1568 ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT