Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / افغانستان کے صدارتی محل سے انسانی کھوپڑیاں برآمد

افغانستان کے صدارتی محل سے انسانی کھوپڑیاں برآمد

کابل7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدارتی محل سے انسانی کھوپڑیاں اور ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں جن کی شناخت ایک معمہ بن گئی ہے۔ دو انسانی کھوپڑیاں افغانستان سے قصرصدارت کے قریب سے برآمد ہوئی ہیں، جن کی وجہ سے جنگ زدہ ملک میں قائدین اور ان کے ارکان خاندان کے مستقبل کے بارے میں اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ دو کھوپڑیاں اور دیگر ہڈیاں تعمیراتی کام کے دوران قصرصدارت کے باورچی خانہ کے فرش کے نیچے سے برآمد ہوئیں۔ ان کی شناخت اور صنف کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فوری طور پر ان کے قتل کی وجہ بھی نہیں معلوم ہوئی۔ صدر اشرف غنی نے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا ہے۔ صدر نے فارنسک ماہرین اور انسانی حقوق کے آزاد کمیشن کے ارکان کو تحقیقاتی کمیشن میں شامل کیا ہے تاکہ وہ انسانی باقیات کا معائنہ کریں اور ان کی اسلامی طرز پر تدفین کا اہتمام کریں۔ امکان ہے کہ یہ کام مشکل ثابت ہوگا کیونکہ گذشتہ 35 سال سے افغانستان میں جنگ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT