Monday , August 21 2017
Home / دنیا / افغانستان :گورنر کے اغوا پر پاکستانی سفیر کی سرزنش

افغانستان :گورنر کے اغوا پر پاکستانی سفیر کی سرزنش

کابل ۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان نے آج پاکستان کے سفیر کو کابل میں وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کر کے سابق افغان گورنر کے اسلام آباد میں اغوا پر ’’ سنگین تشویش‘‘ ظاہر کی ۔ وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر ہیرات سید فضل اللہ واحدی کو نامعلوم افراد نے پاکستان کے دارالحکومت کے ایک ضلع سے جمعہ کے دن اغوا کرلیا تھا پولیس نے بھی اس کی توثیق کردی ۔ افغانستان کے تعلقات پاکستان کے ساتھ کشیدہ ہے ۔ اس نے الزام عائدکیا کہ طالبان عسکریت پسندوں کی جاریہ خونی شورش پسندی کی سرپرستی پاکستان کررہا ہے ۔ وزارت خارجہ افغانستان نے آج تشویش ظاہر کی کہ اس کے سابق گورنر کو پاکستان میں اغوا کرلیا گیا ہے ۔ پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے افغانستان نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ واحدی کی تلاش کیلئے اپنے تمام ذرائع استعمال کرے چونکہ وہ افغانستان  کی ایک بڑی شخصیت تھے ۔

TOPPOPULARRECENT