Friday , July 28 2017
Home / دنیا / افغانی سپاہی کے حملہ میں 7 امریکی فوجی زخمی

افغانی سپاہی کے حملہ میں 7 امریکی فوجی زخمی

مزار شریف ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : افغانستان کے ایک فوجی اڈہ پر افغان سپاہی نے سات امریکی سپاہیوں کو حملہ کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا جب کہ امریکہ یہاں اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ شمالی مزار شریف شہر کے قریب شاہین کیمپ میں یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے جہاں افغانی سپاہیوں نے ان کی معاونت کررہی انٹرنیشنل فورسیس کے خلاف ہتھیار اٹھائے ۔ آج کا حملہ ایسے وقت ہوا جب کہ واشنگٹن توقع ہے کہ یہاں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کرے گا تاکہ طالبان کے خلاف نبرد آزما افغان فورسیس کی مدد کی جاسکے ۔ امریکی زیر قیادت ناٹو فورسیس نے ٹوئٹر پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ مزار شریف ، شاہین کیمپ پر حملہ ہوا ، جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT