Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / افغانی لڑکیوں پر مشتمل آرکسٹرا کا داؤس میں مظاہرہ

افغانی لڑکیوں پر مشتمل آرکسٹرا کا داؤس میں مظاہرہ

کابل۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں کم عمر نوجوان لڑکیاں بھی اب ہمت اور جرأت مندی سے کام لے رہی ہیں جس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ انہوں نے اپنا ایک میوزک کنسرٹ گروپ تشکیل دیا ہے جس کی تمام ارکان لڑکیاں ہیں جو مختلف سازوں کو بجانے میں مہارت حاصل کرچکی ہیں حالانکہ ایسا کرنے پر افغانستان جیسے جنگ زدہ اور قدامت پسند ملک میں انہیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ میوزک کنسرٹ گروپ قائم کرکے وہ لوگ اپنے خاندانوں کو بے عزت کررہی ہیں تاہم اس کے باوجود خواتین پر مشتمل آرکسٹرا نے اپنی قسمت اللہ پر چھوڑ دی ہے اور اس وقت وہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ’’داؤس‘‘ میں موجود ہیں جہاں ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس منعقد ہوچکا ہے۔ آرکسٹرا کا نام زہرہ ہے جس میں 13 تا 20 سال کی عمر کی 35 لڑکیاں ہیں جن میں سے کچھ یتیم ہیں اور کچھ انتہائی غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ آرکسٹرا اجلاس میں تقریباً 3,000 سی ای اوز کے سامنے جمعرات کو اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا جبکہ اختتامی تقریب جمعہ 13 جنوری کو منعقد شدنی ہے  اور زہرہ ’’نامی آرکسٹرا‘‘ اس تقریب میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ اس آرکسٹرا کی قیادت نگینہ کھپلواک کررہی ہیں جو ڈاؤس سے واپسی کے وقت ہوائی جہاز میں اپنی 20 ویں سالگرہ منائیں گی۔ بہرحال ان لڑکیوں نے افغانستان میں ایک روایت کو جنم دیا ہے اور انہیں موت کی دھمکیوں کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT