Sunday , July 23 2017
Home / عرب دنیا / افغانی وزیر دفاع اور فوجی سربراہ مستعفی

افغانی وزیر دفاع اور فوجی سربراہ مستعفی

کابل ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : طالبان کے دریعہ ملٹری بیس پر کئے گئے بدترین حملوں کے بعد افغانی وزیر دفاع اور ان کے فوجی سربراہ نے استعفیٰ دیدیا کیوں کہ حملوں کے بعد ان کے استعفیٰ کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا تھا ۔ دریں اثناء صدر افغانستان اشرف غنی نے دونوں کا استعفیٰ قبول کرلیا ۔ قصر صدارت سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بھی استعفیٰ قبول کرنے کی توثیق کی گئی ۔ یاد رہے کہ برہم افغانی عوام نے وزیر عبداللہ حبیبی اور فوجی سربراہ قدم شاہ شہیم کے علاوہ دیگر عہدیداران کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔ ان کا استدلال ہے کہ مزار شریف میں دھماکے دراصل وزیر موصوف اور فوجی سربراہ کی کوتاہی کی وجہ سے ہوئے ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT