افغانی کباب

   

اجزا: گوشت ایک کلو، کالی مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچہ، کچری پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، پیاز ایک کپ، ہری مرچیں 3تا 4 عدد، چربی 1/2 کپ، نمک حسب ذائقہ، ٹماٹر 1/2 کلو، مکھن چار چائے کے چمچے۔
ترکیب:گوشت کو اچھی طرح صاف کر لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔نمک‘کالی مرچ‘کچری پاؤڈر‘ادرک‘لہسن‘پیاز‘ہری مرچ‘چربی ملا کر گوشت میں اچھی طرح مکس کر دیں اور گوشت کو گرائنڈ کر لیں۔ہر ٹماٹر کے آٹھ ٹکڑے کر لیں۔قیمہ مکسچر کے گول کباب سیخوں پر لگا دیں۔کبابوں کے درمیان میں ٹماٹر کا ٹکڑا لگاتے جائیں۔اسے کوئلے پر اچھی طرح سینک لیں۔کباب تیار ہو جائیں تو چٹنی اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔