Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغانی کرکٹر نے ٹوئنٹی 20 میں ڈبل سنچری بناڈالی

افغانی کرکٹر نے ٹوئنٹی 20 میں ڈبل سنچری بناڈالی

کابل۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین شفیق اللہ نے ٹوئنٹی20 میں ڈبل سنچری لگا کر ریکارڈ کتاب میں نام درج کروالیا۔ انہوں نے ننگرہار چیمپئنز ٹرافی میں ختیز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کابل اسٹارز کے خلاف 71گیندوں پر 21 چھکے اور 16 چوکے لگاکر 214 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔وحیداللہ نے 31 گیندوں میں 81رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ان کا خوب ساتھ دیا۔ ان کی ٹیم نے351 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا۔جواب میں حریف ٹیم 107 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ خیال رہے کہ 27سالہ شفیق اللہ کا بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 143 رنز کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT