Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / افغان اسپتال پر امریکی حملہ ’مجرمانہ کارروائی‘

افغان اسپتال پر امریکی حملہ ’مجرمانہ کارروائی‘

کوئی جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سربراہ کا ردعمل
جنیوا ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان شہر قندوز میں آج ایک اسپتال پر مشتبہ امریکی فضائی حملہ جس میں نو ارکان ایم ایس ایف اسٹاف کے بشمول 19 افراد ہلاک ہوگئے، ’’ناقابل جواز‘‘ اور ’’ممکنہ طور پر مجرمانہ‘‘ ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ انسانی حقوق کے سربراہ زید رعد ال حسین نے یہ بات کہی۔ زید نے اس واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات پر زور دیا اور نشاندہی کی کہ اگر قانون کی عدالت میں کی رائے کے مطابق دیکھا جائے تو کسی اسپتال پر فضائی حملہ جنگی جرم کے مترادف ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈز جو اپنے فرانسیسی مخفف ایم ایس ایف سے معروف ہیں، انھوں نے کہا کہ بمباری زائد از 30 منٹ چلتی رہی جبکہ واشنگٹن کو مطلع کیا گیا اور یہ کہ افغان اور امریکی عہدیداروں کو ایم ایس ایف کے مراکز کے ٹھیک ٹھیک محل وقوع سے واقف کرایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT