Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغان بچے کو میسی کی اصل شرٹ مل گئی

افغان بچے کو میسی کی اصل شرٹ مل گئی

کابل ۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے ایک لڑکے کو آن لائن پر لفافے کی بنی ہوئی ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کی مشہور نمبر 10 شرٹ پہننے کے بعد بالاآخر میسی کی اصل شرٹ ملی ہی گئی۔افغانستان کے مرتضیٰ احمدی کو یہ شرٹ لیونل میسی نے خود بھیجی ہے۔ پانچ سالہ مرتضیٰ احمدی جسے ’میسی کا سب سے بڑا مداح‘ بھی کہا جاتا ہے  کا تعلق افغانستان کے صوبے غزنی کے مشرقی ضلع جگہوری سے ہے۔ ارجنٹائن کے معروف فٹبالر میسی کی مینیجمنٹ ٹیم نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میسی نے سائن کی ہوئی شرٹ مرتضیٰ احمدی کو بھیجی ہے۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ کا اس بارے میں کہنا ہے ’میں میسی کو پیار کرتا ہوں اور میری شرٹ کہتی ہے کہ میسی بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں‘‘۔مرتضیٰ احمدی کو آن لائن کے ذریعے ڈھونڈنے کی کوشش اس وقت شدت اختیار کرگئی تھی جب انھوں نے پلاسٹک کی بنی نیلے رنگ کی میسی کی شرٹ نمبر 10 پہنی تھی۔مرتضیٰ کے والد نے کہاکہ میسی کی اصل شرٹ حاصل کرنے کے بعد ان کے بیٹے ’بہت زیادہ خوش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT