Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / افغان حکام ‘ طالبان سربراہ ملا اختر منصور کا حشر معلوم کرنے کوشاں

افغان حکام ‘ طالبان سربراہ ملا اختر منصور کا حشر معلوم کرنے کوشاں

قندھار 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان عہدیدار آج اس بات کا پتہ چلانے میں مصروف رہے کہ آیا طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور زندہ ہیں یا نہیں۔ ذرائع نے یہ ادعا کیا تھا کہ وہ اپنے گروپ میں کچھ کمانڈروں کے ساتھ تلخ مباحث کے بعد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا ملا اختر منصور اس لڑائی میں بچ پائے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ چار ماہ قبل ہی ملا اختر منصور کو طالبان کا سربارہ مقرر کیا گیا تھا جب یہ واضح ہوگیا تھا کہ ملا عمر طویل وقت قبل انتقال کرگئے ہیں۔ طالبان نے تاہم اپنے متحارب گروپس میں اس طرح کی مسلح بغاوت کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ یہ گروپ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ۔ اس دوران افغان حکام نے کہا کہ وہ ملا اختر منصور کے حشر کے بارے میں پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی اس تعلق سے کوئی آزادانہ اور مصدقہ اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT