Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / افغان سفیر کا پاکستانی عالم سے امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

افغان سفیر کا پاکستانی عالم سے امن مذاکرات پر تبادلہ خیال

پشاور 8 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں افغانستان کے اعلی سفارتکار نے آج طالبان سے ربط رکھنے والے ایک با اثر مذہبی رہنما سے ملاقات کی اور افغان حکومت و طالبان کے مابین جاری بات چیت پر تبادلہ خیال کیا ۔ سفیر افغانستان جانن موسی زئی نے جمیعۃ العلما اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے حقانی مدرسہ اکورہ خٹک میں ملاقات کی جو خیبر پختونخواہ صوبہ میں واقع ہے ۔ موسی زئی نے افغان صدر اشرف غنی کا ایک پیام مولانا سمیع الحق کے حوالے کیا ۔ جمیعت کے ترجمان مولانا یوسف شاہ نے پیام کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین جاری امن بات چیت کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT