Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / افغان ‘ ضلع سنگین پر طالبان نے قبضہ کرلیا

افغان ‘ ضلع سنگین پر طالبان نے قبضہ کرلیا

قندھار 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان لڑاکوں نے اہمیت کے حامل جنوبی ضلع سنگین پر قبضہ کرلیا ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ افغان فورسیس کیلئے ایک دھکا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ طالبان تقریبا ایک سال سے اس ضلع پر قبضہ کی کوشش کر رہے تھے اور بالآخر وہ یہاں قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ صوبہ ہیلمند کے بیشتر علاقے پہلے ہی طالبان کے قابو میں ہیں جبکہ یہاں دارالحکومت لشکر گاہ پر حکومت کا قبضہ ہے ۔ یہ خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلسل حملوں کے بعد طالبان یہاں بھی قبضہ کرلیں گے ۔ ہیلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ ہماری افواج سرکاری دفاتر بشمول پولیس ہیڈ کوارٹر اور گورنر کے دفتر سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ سرکاری افواج کی جانب سے یہاں دوبارہ اپنا کنٹرول بحال کرنے حملہ کیا جائیگا ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا کہ ان کے گروپ نے ضلع کے مرکز پر قبضہ کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT