Friday , May 26 2017
Home / پاکستان / افغان طالبان کا سرحد پارحملہ، پاکستان کے دوسپاہی ہلاک

افغان طالبان کا سرحد پارحملہ، پاکستان کے دوسپاہی ہلاک

 

 
جوابی فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک، الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پشاور ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صوبہ خیبرپختونخواہ میں سرحدی سپاہیوں کے ایک تربیتی مرکز پر افغان سے کئے گئے طالبان دہشت گردوں کے سرحد پار حملوں میں کم سے کم تین پاکستانی سپاہی اور آٹھ طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کے ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہیکہ خیبر ایجنسی میں پاکستان فرنٹر کور (ایف سی) کی ایک چوکی پر افغان طالبان دہتش گردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں دو سپاہی اور چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی طالبان سے ملحقہ ایک گروپ جمعیتہ الاحرار نے خیبر قبائیلی ضلع میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ چہار صدا میں فرنٹیئر کور کے ایک تربیتی مرکز پر دوسرے دہشت گرد حملے کو ناکام بنادیا  گیا۔ تاہم اس کارروائی میں  ایک پاکستانی سپاہی ہلاک اور دوسرے زخمی ہوگیا جب اس فوجی تربیتی مرکز پر خودکش بمباروں نے ہلہ بول دیا تھا۔ انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو خودکش بمباروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تازہ ترین واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا جب پاکستان اور افغانستان نے افغان ۔ پاک سرحد کی دوبارہ کشادگی کیلئے لندن میں جاری بات چیت میں پیشرفت کی خبر دی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT