Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / افغان طالبان کے علیحدہ گروپ نے قائد کا انتخاب کرلیا

افغان طالبان کے علیحدہ گروپ نے قائد کا انتخاب کرلیا

قندھار 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان میں پھوٹ پڑجانے کے بعد الگ ہوجانے والوں نے اپنے قائد کا انتخاب کرلیا ہے اور اس طرح شورش پسند گروپ کے درمیان خلیج مزید وسیع ہوگئی ہے۔ علیحدہ گروپ کے ترجمان منان نیازی نے بتایا کہ طالبان کے سپریم لیڈر کی حیثیت سے ملا محمد رسول کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ علیحدہ گروپ میں فی الحال کتنے لوگ شامل ہیں لیکن جمعرات کے دن جاری کئے گئے بیان سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ گروپ میں پھوٹ پڑچکی ہے اور خلیج بھی وسیع ہوگئی ہے جبکہ متحد طالبان نے حکومت کابل کے خلاف گزشتہ 14 سال سے اپنی لڑائی جاری رکھی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ انٹلی جنس سرویس نے جب سے طالبان کے بانی اور قائد ملا محمد عمر کی موت کا اعلان کیا تھا ، اُس وقت سے ہی طالبان کے متعدد قائدین کے درمیان اختلافات کے قصے زبان زد خاص و عام ہیں۔

TOPPOPULARRECENT