Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / افغان فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 17 ہلاک

افغان فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 17 ہلاک

قندھار 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں کم و بیش 17 افراد بشمول 12 افغانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ زابل میں شنکے نامی ڈسٹرکٹ ہے، جو نسبتاً شورش پسندی سے پاک ہے، تکنیکی خرابی سے ہیلی کاپٹر یہاں جاگرا۔ صوبائی پولیس عہدیدار نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر حادثہ اور ہلاکتوں کی توثیق کی۔ دوسری طرف شنکے ڈسٹرکٹ سربراہ محمد قاسم خان نے ہلاکتوں کی توثیق کی۔ دریں اثناء ایک فوجی کمانڈر نے بتایا کہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے سرکاری وفد کو جائے حادثہ کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ آج کل افغان اور بیرونی اتحادی فوجیوں کیلئے طیاروں و ہیلی کاپٹر حادثات سے نیا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ طالبان شورش پسندوں سے انتہائی دشوار گزار کوہستانی علاقوں میں زمینی جنگ کی بجائے فوجی فضائی حملوں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ شورش پسند ہیلی کاپٹرس کو مار گرانے کے گُر سے واقف ہیں۔ 2011 میں امریکی چنوک جو ناٹو افواج کا ہیلی کاپٹر تھا، شورش پسندوں نے مار گرایا تھا۔ گزشتہ سال اپریل میں قندھار میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT