Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / افغان فورسز کو سنگین پر قبضہ قائم رکھنے میں مشکلات

افغان فورسز کو سنگین پر قبضہ قائم رکھنے میں مشکلات

کابل ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں حکام کے مطابق صوبہ ہلمند کے قصبے سنگین میں طالبان جنگجؤں کے محاصرے کے بعد افغان فورسز کو پولیس ہیڈکوارٹر پر اپنا قبضہ قائم رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم پورے ضلع پر قبضے کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ایک فوجی دستے کو افغانستان کے ہلمند صوبے میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے جنوبی صوبے ہلمند کے قصبے سنگین پر قبضہ کر لیا ہے۔ صوبہ ہلمند کے گورنر اور پولیس نے طالبان کی جانب سے قصبے پر قبضہ کرنے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ان اطلاعات کو ’بالکل غلط‘ قرار دیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک چھوٹے دستے کو ’مشاورتی کردار‘ میں ہلمند میں کیمپ شورابیک کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ دستہ وسیع ناٹو ٹیم کا حصہ ہیں لیکن یہ لڑائی کا حصہ نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT