Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / افغان لڑکیوں میں چینی مارشل آرٹس وْوشو مقبول

افغان لڑکیوں میں چینی مارشل آرٹس وْوشو مقبول

کابل۔6 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) برفیلے پہاڑوں پر سخت سردی میں مارشل آرٹس کرتی لڑکیوں نے سب کو حیران کردیا، افغانستان کی لڑکیاں کسی سے کم نہیں، ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کرنے والی ان لڑکیوں کے جوش نے سخت سردی کو بھی شکست دیدی ہے۔وْوشو چینی مارشل آرٹس کی ایک قسم ہے جو بیک وقت ایک کھیل اور بغیر کسی ہتھیار کے اپنا دفاع کرنے کا فن بھی ہے ، افغان نوجوان لڑکیاں اِس کھیل میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اِس آرٹ کی تربیت سیما اعظمی دیتی ہیں، حال ہی میں سیما اعظمی نے نوجوان لڑکیوں کو کھلے موسم میں وْوشو کی خصوصی تربیت دی۔اس تربیتی عمل کے دوران تمام لڑکیوں کے سر بھی پوری طرح حجاب سے ڈھکے ہوئے تھے۔معاشرتی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ یہ کھیل اور فن سیکھنے سے افغان لڑکیوں میں معاشرتی آزادی اور مردوں کے زیر اثر معاشرے میں کسی حد تک سر اٹھا کر چلنے اور جینے کی ہمت پیدا ہو سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT