Friday , September 22 2017
Home / دنیا / افغان ملازم پولیس نے چھ ساتھیوں کو گولی ماردی

افغان ملازم پولیس نے چھ ساتھیوں کو گولی ماردی

کابل ۔ 21 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) افعانستان کے ایک پولیس عہدیدار نے کہا ہے کہ شورش زدہ جنوبی صوبہ عرزگان کی ایک تلاشی چوکی پر چھ ملازمین پولیس کو ان کے ساتھی ملازمین پولیس نے گولی مارکر ہلاک کردیا جنھوں نے اپنے اُن ساتھیوں پر بندوق تان لیا تھا ۔ ضلع چارچینو کے پولیس سربراہ محمد ہاشم نے کہا کہ گزشتہ روز اولین ساعتوں میں شوٹنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ شوٹنگ میں ملوث تین ملازمین پولیس اپنے ساتھ اسلحہ اور پولیس گاڑیاں لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے بعد کابل میں جمعہ کو ہی ایک اور واقعہ اقوام متحدہ کے سکیورٹی کمپاؤنڈ میں پیش آیا جس میں ایک افغان سکیورٹی گارڈ نے دو نیپالی گارڈز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ایک نیپالی گارڈ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT