Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / افغان پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان حملہ‘5ہلاک

افغان پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان حملہ‘5ہلاک

کابل ۔18جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں طالبان عسکریت پسندوں نے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر کے کم از کم پانچ افراد کو ہلاک اور 20 سے زائد کو زخمی کر دیا۔اتوار کو علی الصبح صوبائی دارالحکومت گردیز میں شدت پسندوں نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر خودکش کار بم دھماکا کیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد مسلح حملہ آور ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں داخل ہوگئے۔ آخری اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی جاری تھی۔طالبان کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس میں افغان پولیس کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔شدت پسندوں عموماً اپنی مہلک کارروائیوں میں جانی نقصان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔افغان دارالحکومت کے علاوہ مختلف صوبوں میں حالیہ عرصوں کے دوران حملوںمیں اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT