Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / افمی کی جانب سے 105 مسلم طلبہ کو تہنیت

افمی کی جانب سے 105 مسلم طلبہ کو تہنیت

بھوپال 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے جملہ 105 شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو امریکہ نشین امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن (افمی) کی جانب سے دو روزہ کانفرنس میں جو کل یہاں شروع ہورہی ہے، تہنیت پیش کرتے ہوئے اسکالرشپس عطاء کئے جائیں گے۔ یہ کانفرنس 26 اور 27 ڈسمبر کو منعقد ہوگی جس میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والی مسلم برادری کے کامیاب و کامران طلبہ کو نوازا جائے گا۔ افمی کے بانی رکن اور ٹرسٹی عبدالرحمن نکاڈکر نے آج یہاں میڈیا کو بتایا کہ اِس ایونٹ کا افتتاح چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کریں گے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے چانسلر ظفر سریشوالابھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ عبدالرحمن نے بتایا کہ افمی گزشتہ 24 سال سے بڑے سرگرم انداز میں مسلم برادری کے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتی آرہی ہے۔ افمی بھوپال میں یہ 24ویں کانفرنس منعقد کررہا ہے جس میں 105 طلبہ کو تہنیت پیش کی جائے گی جن میں سے 68 لڑکیاں دسویں اور بارہویں کے سرکاری امتحانات میں شاندار مظاہرہ کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT