Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / افواہ پھیلانے والوں کو پولیس کمشنر کا انتباہ

افواہ پھیلانے والوں کو پولیس کمشنر کا انتباہ

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) نمک کی قلت کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا کمشنر پولیس نے انتباہ دیا ہے ۔ دونوں شہروں میں نمک کی قلت کی بات عام ہونے پر عوام میں گھما گھمی پیدا ہونے کا کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے سخت نوٹ لیتے ہوئے اسے بے بنیاد اور غلط قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا میں قلت سے متعلق افواہیں بڑے پیمانے پر گشت کروائی جارہی ہے جو حقائق پر مبنی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں میں نمک کی کمی کی قلت نہیں ہے اور مارکٹ میں کافی مقدار میں موجود ہے اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور نمک کی خریدی کیلئے عجلت نہ کریں ۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ افواہیں پھیلائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے اور اس ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کئے جائیں گے ۔ اس دوران پولیس نے مک کی کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کتے ہوئے چند کو حراست میں لے لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT